QR CodeQR Code

کراچی کو اتنا خوبصورت بنائیں گے کہ پوری دنیا سے لوگ دیکھنے آئیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

20 Nov 2018 22:56

میئر کراچی سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے ہدایت دی کہ ایمپریس مارکیٹ کی بحالی کے کام میں ہیریٹیج کے ماہرین کو شامل کیا جائے تاکہ اصل شکل میں بحال ہوسکے، کراچی کی تمام پرانی عمارتوں کو اصل شکل میں بحال کیا جائے گا، یہ ہم سب کا شہر ہے اور ہم سب کو مل کر اسے خوبصورت بنانا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کو اتنا خوبصورت بنائیں گے کہ پوری دنیا سے لوگ دیکھنے آئیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میئر کراچی وسیم اختر کو فون کرکے شہر میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے میئر کراچی کو ہدایت دی کہ ایمپریس مارکیٹ کی بحالی کے کام میں ہیریٹیج کے ماہرین کو شامل کیا جائے تاکہ اصل شکل میں بحال ہوسکے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کی تمام پرانی عمارتوں کو اصل شکل میں بحال کیا جائے گا، یہ ہم سب کا شہر ہے اور ہم سب کو مل کر اسے خوبصورت بنانا ہے۔


خبر کا کوڈ: 762437

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/762437/کراچی-کو-اتنا-خوبصورت-بنائیں-گے-کہ-پوری-دنیا-سے-لوگ-دیکھنے-آئیں-وزیراعلی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org