QR CodeQR Code

میلادالنبی (ص) کے جلوسوں کی گذرگاہوں پر سبیلوں کا اہتمام کیا جائیگا، علامہ باقر زیدی

20 Nov 2018 23:26

اپنے ایک بیان میں خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کے چیئرمین نے کہا کہ ذات اقدس رسول کریم (ص) تمام امت مسلمہ کے درمیان مرکز وحدت ہے، جسطرح شیعہ سنی نواسہ رسول (ص) امام حسین (ع) کا غم ملکر مناتے ہیں، الحمد اللہ اسیطرح رسول خدا (ص) کی ولادت کا جشن بھی تمام شیعہ سنی ملکر مذہبی جوش وجذبے کیساتھ مناتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی شعبے خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کے چیئرمین علامہ سید باقر عباس زیدی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ امام خمینی (رہ) کے فرمان اور علامہ راجہ ناصر عباس کی ہدایت پر خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ ملک بھر میں 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت بسلسلہ ولادت رسول خدا (ص) اور امام جعفر صادق (ع) عقیدت و احترام سے منائیں گے، ذات اقدس رسول کریم (ص) تمام امت مسلمہ کے درمیان مرکز وحدت ہے، جس طرح شیعہ سنی نواسہ رسول (ص) امام حسین (ع) کا غم مل کر مناتے ہیں، الحمد اللہ اسی طرح رسول خدا (ص) کی ولادت کا جشن بھی تمام شیعہ سنی مل کر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ مناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کی جانب سے سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی ملک بھر میں جلوس ہائے میلادالنبی (ص) کی گذرگاہوں پر استقبالیہ کیمپس اور سبیلوں کا اہتمام کیا جائے گا، جہاں سے شرکائے جلوس کی ٹھنڈے مشروبات سے تواضع کی جائے گی اور ان میں نیاز تقسیم کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 762444

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/762444/میلادالنبی-ص-کے-جلوسوں-کی-گذرگاہوں-پر-سبیلوں-کا-اہتمام-کیا-جائیگا-علامہ-باقر-زیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org