0
Tuesday 20 Nov 2018 23:35

کابل، محفل میلاد پہ خودکش حملہ، 60 افراد شہید، 80 زخمی

کابل، محفل میلاد پہ خودکش حملہ، 60 افراد شہید، 80 زخمی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عید میلاد النبی (ص) کی محفل پہ خودکش حملہ کیا گیا ہے، خودکش حملے کے نتیجے میں کم از کم 62 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خودکش حملہ نماز مغرب کے بعد ایئر پورٹ روڈ پر واقع ہال میں جاری عید میلاد النبی (ص) کی محفل میں ہوا،  دہشت گردی کا نشانہ بننے والا ہال شہر کے عین وسط میں واقع ہے اور خودکش دھماکے کے بعد سینکڑوں افراد وہاں موجود تھے۔ وزارت صحت نے 50 افراد کے شہید اور 80 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے اور شہر بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ابتدائی رپورٹ میں واقعہ کو خودکش حملہ قرار دیا گیا ہے تاہم  سرکاری حکام یا سکیورٹی فورسز نے دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ افغان میڈیا اور ٹی وی چینلز پر دھماکے کے بعد کے مناظر اور امدادی کارروائیوں کے حوالے سے ویڈیوز اور تصاویر نشر کی گئی ہیں جب کہ سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے دھماکا پر موجود ہے اور زخمیوں کو ایمبولینسوں میں ڈالا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 762446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش