0
Wednesday 21 Nov 2018 02:02

جمال خاشقجی کے قتل میں محمد بن سلمان کے ملوث ہونے کا امکان ہے، ٹرمپ

جمال خاشقجی کے قتل میں محمد بن سلمان کے ملوث ہونے کا امکان ہے، ٹرمپ
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک نئے پیغام میں کہا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان کو جمال خاشقجی کے قتل کے منصوبے کا پہلے سے علم ہونے کا امکان موجود ہے لیکن اس کے  باوجود امریکہ سعودی عرب کا مضبوط پارٹنر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ جمال خاشقجی کا قتل ناقابل قبول اور بھیانک ہے، امریکی خفیہ ادارے اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ایران کے خلاف امریکہ کا اہم ساتھی اور تیل مہیا کرنے والا اہم ملک ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر سی آئی اے نے جو تحقیقات کیں اس کا نتیجہ قبل از وقت ہے۔ واضح رہے صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق امریکی انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) نے انکشاف کیا ہے تھا کہ خاشقجی کے قتل کا حکم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دیا تھا اور قتل سے قبل امریکہ میں سفیر تعینات خالد بن سلمان نے مقتول صحافی کو فون کرکے سعودی سفارت خانے جانے پر آمادہ کیا۔

جس پرٹرمپ نے بیان دیا تھا کہ جلد جمال خاشقجی کے قاتلوں کا تعین کریں گے، ممکن ہے قتل کا حکم سعودی پرنس نے دیا ہو۔ امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے کیس پر مکمل رپورٹ ملنے کے بعدہی کوئی حتمی رائے دی جا سکے گی۔
خبر کا کوڈ : 762454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش