0
Wednesday 21 Nov 2018 08:26

وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر کوالا لمپور پہنچ گئے جہاں ملائیشیا کے نائب وزیر خارجہ نے ان کا استقبال کیا۔ ملائیشیا کے دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اپنے دورے کے دوران ملائیشین ہم منصب سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، اس کے علاوہ  دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارت بھی گئے تھے جہاں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دفاع، توانائی اور زراعت کے شعبے میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 762465
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش