0
Wednesday 21 Nov 2018 11:57

لاہور، جامعہ عروۃ الوثقیٰ سے وحدت امت میلاد مصطفیٰ (ص) ریلی،ہزاروں افراد کی شرکت

لاہور، جامعہ عروۃ الوثقیٰ سے وحدت امت میلاد مصطفیٰ (ص) ریلی،ہزاروں افراد کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ اتحاد امت کی جانب ایک اہم قدم، لاہور میں ممتاز دینی درسگاہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ سے سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) علامہ سید جواد نقوی کی زیرصدارت اتحاد امت ریلی برآمد ہوئی جو چند رائے روڈ سے ہوتی ہوئے چونگی امر سدھو پہنچی جہاں سے  فیروزپور روڈ سےہوتی ہوئی قینچی سٹاپ پہنچ کرجلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ ریلی کےشرکاء دورد پاک کا ورد کرتے منزل کی جانب رواں دواں رہے۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تحریک بیداری امت مصطفیٰ(ص) کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ حرمت رسولﷺ کیلئےاپناسب کچھ قربان کرسکتے ہیں، ہم اتحاد امت کیلئےتمام مکاتب فکر کو وحدت کی دعوت دیتے ہیں۔

علامہ سید جواد نقوی  کا کہنا تھا کہ آج 12 ربیع الاول سے 17 ربیع الاول تک ہم ہفتہ وحدت منا رہے ہیں اور آج ہم اپنے اہلسنت بھائیوں کیساتھ مل کرجشن میلاد منا رہے ہیں۔ علامہ سید جواد نقوی  نے کہا کہ حرمت رسول پر جب بھی آنچ آئے گی ہم حسینی ہراول دستہ ثابت ہوں گے، ہم نے کربلا میں بھی حرمت رسول(ص) کے دفاع کیلئے قیام کیا تھا اور آج بھی اگر ضرورت پڑی تو شیعان پاکستان سب سے آگے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج ایسا قدم اٹھائیں کہ حضور نبی کریمﷺ ہم سے خوش ہو جائیں، حضور اکرمﷺکو خوش کرنے کا بہترین ذریعہ امت کا اتحاد ہے، ہمیں متحد ہو کر دشمن کو پیغام دینا ہے کہ امت مسلمہ ایک ہے۔ علامہ جواد نقوی نے کہا کہ استعمار یہ چاہتا ہے کہ امت منتشر رہے، شیعہ سنی اور سنی شیعہ کا گلہ کاٹے، مگر ہمیں بیداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی سازشوں کا  ادراک کرنا ہوگا۔
 
خبر کا کوڈ : 762482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش