QR CodeQR Code

حضرت محمد ﷺ اُمت پر الله تعالیٰ کا احسان عظیم ہیں، وزیراعلٰی کے پی

21 Nov 2018 12:50

عید میلادالنبی کے موقع پر اپنے پیغام میں محمود خان نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ کی آمد پر پوری دُنیا میں ایک جشن کا سماں ہوتا ہے ہم اس نعمت عظمٰی پر جس قدر بھی خوشی اور تشکر کا اظہار کریں اسکا حق ادا نہیں کرسکتے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی محمود خان نے کہا ہے کہ حضور ﷺ کی ولادت باسعادت پر خوشی کا اظہار آپ ﷺ سے تعلق کی پختگی کا مظہر ہے۔ حضور نبی کریم ﷺ اُمت پر الله تعالیٰ کا احسان عظیم اور خاتم رسالت و نبوت ہیں۔ آپ کی تعظیم و توقیر ہر مسلمان پر لازم ہے، عقیدہ ختم نبوت پر ہی ایمان کی عمارت کھڑی ہوتی ہے۔ عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلٰی نے کہا کہ آج تک جس نے جب بھی عقیدہ ختم نبوت کو چھیڑنے کی مذموم کوشش کی ذلت و رسوائی اس کا مقدر بنی، خاتم النبین ﷺ کی محبت ایمان کا بنیادی تقاضا اور آپ کا اسوہ حسنہ تمام بنی نوع انسان کیلئے عملی نمونہ ہے۔ محمود خان نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ کی آمد پر پوری دُنیا میں ایک جشن کا سماں ہوتا ہے ہم اس نعمت عظمٰی پر جس قدر بھی خوشی اور تشکر کا اظہار کریں اس کا حق ادا نہیں کرسکتے۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ یہ حضور ﷺ کی تعلیمات کا کرشمہ تھا جس نے سب کو ایک صف میں کھڑا کرکے آقا و غلام کا فرق مٹا دیا اور بلا امتیاز رنگ و نسل فلاح انسانیت کا پابند بنا دیا جس کی بدولت اسلام دنیا کے کونے کونے تک پھیل گیا۔


خبر کا کوڈ: 762493

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/762493/حضرت-محمد-ﷺ-ا-مت-پر-الله-تعالی-کا-احسان-عظیم-ہیں-وزیراعل-ی-کے-پی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org