0
Wednesday 21 Nov 2018 13:28

جشن میلادالنبی(ص) شایان شان طریقے سے منانا عین عبادت ہے، جاوید ہاشمی

جشن میلادالنبی(ص) شایان شان طریقے سے منانا عین عبادت ہے، جاوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ جشن میلادالنبی شایان شان طریقہ سے منانا عین عبادت ہے، اہالیان ملتان کو فخر ہے کہ انجمن اسلامیہ یہ فریضہ گذشتہ 90سال سے ادا کر رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر انجمن اسلامیہ کے صدر مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی اور دیگر عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ آج 12ربیع الاول کے موقع پر بھی ہمیں امن، محبت، بھائی چارہ کی فضا کو برقرار رکھنا چاہیئے، مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں 12ربیع الاول کے موقع پر مکمل اتحاد کی فضا برقرار رکھنا ہوگی، انہوں نے کہا کہ انجمن اسلامیہ اپنے بزرگوں کی روایات پر قائم ہے اور ہمیشہ قائم رہے گی، تقریب میں سید احمد مجتبی گیلانی، سید عامر حسن گیلانی، سید عمران گیلانی، اظہر بلوچ، احمد کامران مگسی، مظہر جاوید سیال، ملک عاشق، ملک سجاد، شفقت قادری، محمد ادریس بٹ، سرور شاہ بخاری، ملک ارشد، ملک نذیر کھوکھر، طلحہ سمیت جلوس نکالنے والی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ ملکی حالات اور امن و امان کی صورتحال مخدوش ہے، امن کی بات کرنے والے کم ہوگئے، دارالحکومت اسلام آباد سے بھی اب خوف آتا ہے، جہاں کبھی مولانہ سمیع الحق جیسے جید عالم کا قتل ہو جاتا ہے اور کبھی ایس پی رینک کے آفیسر اغواہ ہو جاتے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سٹیک ہولڈر مل کر ملک کو امن کا گوارہ بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 762510
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش