QR CodeQR Code

عید میلادالنبی(ص) کے موقع پر ملتان میں 100من حلوہ تقسیم، فیصل آباد میں 17 منزلہ کیک کاٹا گیا

21 Nov 2018 15:49

فیصل آباد میں سرور کائنات آقا دوجہاں سے اظہار عقیدت کیلئے 63 من وزنی 17 منزلہ کیک تیار کیا گیا، کیک کی تیاری میں360 کلو گرام مکھن، 330 کلوگرام چینی، 300 کلو گرام میدہ، 50 لیٹر دودھ اور 660 درجن انڈے استعمال ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ جشن عیدمیلاد النبی (ص) کے موقع پر آقائے دوجہاں (ص) سے اظہار عقیدت کے لئے فیصل آباد اور چنیوٹ میں شمع رسالت کے پروانوں نے منوں وزنی کیک کاٹے۔ ملتان میں 100 من حلوے کی دیگ تیار کی گئی، منڈی بہاالدین میں جشن عید میلادالنبی (ص)کے سلسلے میں جلوس کے شرکا میں تقسیم کے لئے ایک سو پچیس من مینگو شیک تیار کیا گیا۔ آقائے کون و مکاں (ص) کی ولادت باسعادت کے میلاد پر ہر طرف رنگ و نور کی برسات ہے، فیصل آباد میں سرور کائنات آقا دوجہاں سے اظہار عقیدت کیلئے 63 من وزنی 17 منزلہ کیک تیار کیا گیا۔ کیک کی تیاری میں360 کلو گرام مکھن، 330 کلوگرام چینی، 300 کلو گرام میدہ، 50 لیٹر دودھ اور 660 درجن انڈے استعمال ہوئے۔ اس موقع پر عاشقان رسول (ص) نے کہا کیک تیار کرنے کا مقصد جشن ولادت(ص) کو شایان شان طریقے سے منانا ہے۔

چنیوٹ میں بھی دربار وادی عزیز شریف پر 63من وزنی کیک کاٹا گیا، سجادہ نشین خواجہ محبوب الہی نے کیک کاٹا۔ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ملتان میں عقیدت مندوں کے لئے 100 من حلوے کی دیگ تیار کی گئی جس کے بعد سینکڑوں عقیدت مندوں میں بانٹی گئی۔ جامع مسجد غوث الاعظم جوہرآباد میں 400 پانڈ وزنی کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 762525

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/762525/عید-میلادالنبی-ص-کے-موقع-پر-ملتان-میں-100من-حلوہ-تقسیم-فیصل-آباد-17-منزلہ-کیک-کاٹا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org