QR CodeQR Code

کور کمانڈر پشاور کا شمالی وزیرستان کا دورہ

21 Nov 2018 16:27

کورکمانڈر نے مشکل ترین علاقوں میں باڑ لگانے پر متعلقہ اہلکاروں کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے اگلے مورچوں میں تعینات فوجی جوانوں کیساتھ ملاقاتیں بھی کیں اور سخت حالات میں فرائض کی انجام دہی پر انکے بلند مورال کی تعریف بھی کی۔


اسلام ٹائمز۔ کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا۔ 2 روزہ دورے پر پہنچنے پر جی او سی میجر جنرل ممتاز حسین نے کورکمانڈر کو خوش آمدید کہا۔ کورکمانڈر کو علاقہ کی سکیورٹی کی صورتحال اور مقامی لوگوں کیلئے کئے جانے والے سماجی اور تجارتی اقدامات کے ساتھ ساتھ پاک افغان سرحد پر لگائی جانے والی باڑ کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر کورکمانڈر نے مشکل ترین علاقوں میں باڑ لگانے پر متعلقہ اہلکاروں کی کوششوں کو سراہا۔ 2 روزہ دورے کے دوران کورکمانڈر نے اگلے مورچوں میں تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ ملاقاتیں بھی کیں اور سخت حالات میں فرائض کی انجام دہی پر ان کے بلند مورال کی تعریف بھی کی۔


خبر کا کوڈ: 762527

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/762527/کور-کمانڈر-پشاور-کا-شمالی-وزیرستان-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org