QR CodeQR Code

مشن کلين کراچی جاری، فریم مارکیٹ اور دوپٹہ گلی میں 250 غیر قانونی دکانوں کا صفایا

21 Nov 2018 19:38

جامع کلاتھ کی فریم مارکیٹ اور دوپٹہ گلی کی مجموعی طور پر 130 دکانیں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ اسٹیٹ کے پاس رجسٹرڈ ہیں، جبکہ مذکورہ دکانداروں نے دکان کو مختلف حصوں میں تقسیم کرکے ایک دکان کے دو حصے بھی بنا دیئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں لائٹ ہاؤس اور جامع کلاتھ کی مشہور فریم مارکیٹ اور دوپٹہ گلی میں تقریباً 250 غیر قانونی دکانیں اور مختلف تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر کراچی میں جاری تجاوزات کے خلاف سب سے بڑے آپریشن کے سولہویں روز شہر کے معروف علاقے لائٹ ہاؤس اور جامع کلاتھ کی مشہور فریم مارکیٹ اور دوپٹہ گلی میں تقریباً 250 غیر قانونی دکانیں اور مختلف اقسام کے چھوٹے بڑے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا، جبکہ لیاقت آباد سپر مارکیٹ کے اطراف تقریباً 20 دکانوں کی دیواریں، جو فٹ پاتھ پر تعمیر کی گئی تھیں، انہیں بھی منہدم کر دیا گیا۔ بشیر صدیقی ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ نے منگل کے روز ہونے والی انسداد تجاوزات کارروائی کے حوالے سے بتایا کہ جامع کلاتھ کی فریم مارکیٹ اور دوپٹہ گلی کی مجموعی طور پر 130 دکانیں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ اسٹیٹ کے پاس رجسٹرڈ ہیں، جبکہ مذکورہ دکانداروں نے دکان کو مختلف حصوں میں تقسیم کرکے ایک دکان کے دو حصے بھی بنا دیئے تھے، کئی علاقوں میں دکانداروں نے غیر قانونی تعمیرات ازخود مسمار کیں، سپریم کورٹ کے حکم پر آپریشن کے سولہواں دن ہے۔


خبر کا کوڈ: 762569

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/762569/مشن-کلين-کراچی-جاری-فریم-مارکیٹ-اور-دوپٹہ-گلی-میں-250-غیر-قانونی-دکانوں-کا-صفایا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org