0
Wednesday 21 Nov 2018 21:52

نوشہرہ، ایف آئی اے نے غیر قانونی ہنڈی حوالہ کاروبار میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا

نوشہرہ، ایف آئی اے نے غیر قانونی ہنڈی حوالہ کاروبار میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا
اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے نے خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ہنڈی حوالہ کاروبار کرنے والوں پر چھاپہ مار کر 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی کے دوران 13 لاکھ 97 ہزار روپے، 2 ہزار 800 ریال اور 1 ہزار یورو برآمد کرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے نوشہرہ میں 3 مختلف کارروائیوں کے دوران غیر قانونی ہنڈی حوالہ میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایف ائی اے کے ترجمان کے مطابق ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ملزم رمیز سے 9 لاکھ 50 ہزار روپے، ملزم نقیب سے 1 لاکھ 7 ہزار روپے برآمد، جبکہ ملزم وسیم سے 2 ہزار 800 سعودی ریال، 1 ہزار یورو اور 3 لاکھ 40 ہزار پاکستانی روپے برآمد کئے گئے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان سے ہنڈی حوالہ میں استعمال ہونے والے موبائل فونز اور آلات بھی قبضے میں لئے گئے ہیں۔ تمام ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 762588
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش