0
Wednesday 21 Nov 2018 23:31

چمن، مسجد میں بم دھماکہ، 1 شخص شہید، 8 زخمی

چمن، مسجد میں بم دھماکہ، 1 شخص شہید، 8 زخمی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے چمن میں مسجد کے اندر ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص شہید جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ چمن میں تاج روڈ پر واقع جامع مسجد میں دھماکے سے پیش امام سمیت 8 افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔ ضلع چمن میں تاج روڈ پر واقع جامع مسجد میں مغرب کی نماز کے دوران زور دار دھماکا ہوا۔ جس میں پیش امام سمیت 8 افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں، ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 762606
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش