0
Thursday 22 Nov 2018 00:20

وطن عزیز کا دفاع کرنے کیلئے ہر دم تیار ہیں، جنرل باجوہ

وطن عزیز کا دفاع کرنے کیلئے ہر دم تیار ہیں، جنرل باجوہ
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج سخت جان اور پیشہ وارانہ فوج ہے، جو وطن عزیز کا دفاع کرنے کے لئے ہردم تیار ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا، جنرل آفیسر کمانڈنگ نے آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بریفنگ دی اور بھارت کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں اور پاک فوج کے موثر جواب سے بھی آگاہ کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے فوجی جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے کو سراہا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے مقامی آبادی کے حوصلے کو بھی سراہا، جنہیں بھارتی فوج جان بوجھ کر ہدف بنا رہی ہے۔ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے سے بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور بھارتی فوجی قیادت کی جانب سے جارحانہ بیانات میں اضافہ ہوا ہے، بہتر ہوگا بھارت یہ جان لے کہ مذاکرات کے ذریعے ہی امن اور ترقی کے راستے پر چلا جائے، جبکہ ہم سخت جان اور پیشہ وارانہ فوج ہیں اور وطن عزیز کا دفاع کرنے کے لئے ہردم تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 762612
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب