QR CodeQR Code

ملائشیا سے 40 ہزار سکیورٹی گارڈ کی نوکریاں دینے کا کہا ہے، فواد چودھری

22 Nov 2018 01:35

نجی ٹی وی سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان اور ملائشیا کے معاشی حالات مختلف نہیں ہیں، مہاتیر محمد بھی کرپشن کے خلاف محاذ بناکر الیکشن جیتے ہیں، وزیراعظم نے ملائشیا کے اینٹی کرپشن یونٹ کا دورہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملائشیا میں سکیورٹی گارڈ کی چالیس ہزار نوکریاں ہیں جو پاکستانیوں کو دینے کا کہا ہے، اداروں کو ٹھیک کرنے کیلئے ملائشیا سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان اور ملائشیا کے معاشی حالات مختلف نہیں ہیں، مہاتیر محمد بھی کرپشن کے خلاف محاذ بناکر الیکشن جیتے ہیں، وزیراعظم نے ملائشیا کے اینٹی کرپشن یونٹ کا دورہ کیا ہے اور سیکھا ہے کہ کرپشن کیسز کو کس طرح منطقی انجام تک پہنچایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اداروں کو ٹھیک کرنے کیلئے ملائشیا سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے اسد عمر نے مہاتیر محمد سے بات چیت کی ہے اور ان کی رائے بھی لی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ملائشیا سے ملک میں سرمایہ کاری لانے کی کوشش کر رہے ہیں، ملائشیا کے ساتھ ہمارا تجارتی توازن بہت خراب ہے، ہم نے ملائشیا سے کہا ہے کہ ہمارے لوگوں کو یہاں نوکریاں دی جائیں، ملائشیا میں سکیورٹی گارڈ کی تیس چالیس ہزار نوکریاں ہیں، اگر یہ پاکستانیوں کو دے دی جائیں تو اس سے بھی پاکستان کو بڑی معاشی سپورٹ مل سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 762618

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/762618/ملائشیا-سے-40-ہزار-سکیورٹی-گارڈ-کی-نوکریاں-دینے-کا-کہا-ہے-فواد-چودھری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org