QR CodeQR Code

سی پیک کا ملکی معیشت پر بوجھ کے حوالے سے تاثر غلط ہے، شاہ محمود قریشی

22 Nov 2018 01:39

میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارے ملائشیا کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات بہت سود مند رہے جن کی تفصیل مشترکہ بیانیہ میں موجود ہے، دونوں ممالک کے مفادات میں یکسانیت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سی پیک کے ملکی معیشت پر بوجھ ہونے کا تاثر مسترد کر دیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کوالالمپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے ملکی معیشت پر بوجھ کے حوالے سے تاثر غلط ہے، ملکی مجموعی قرضے میں اقتصادی راہداری کا حصہ آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور ملائشیا نے کافی طویل عرصے کے بعد اپنے روابط کو بہتری کی طرف گامزن کیا ہے، 20 سال کے بعد سربراہی اجلاس کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔

شاہ محمود نے کہا کہ ہمارے ملائشیا کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات بہت سود مند رہے جن کی تفصیل مشترکہ بیانیہ میں موجود ہے، دونوں ممالک کے مفادات میں یکسانیت ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم کے ملائیشیا کے دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون میں اضافے کے نئے مواقع کی نشاندہی کی گئی ہے اور معیشت کے مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے پر اتفاق کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 762619

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/762619/سی-پیک-کا-ملکی-معیشت-پر-بوجھ-کے-حوالے-سے-تاثر-غلط-ہے-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org