0
Thursday 22 Nov 2018 16:59

باجوڑ، سڑک کنارے نصب بارودی مواد کا دھماکا، 2 افراد جاں بحق

باجوڑ، سڑک کنارے نصب بارودی مواد کا دھماکا، 2 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم شرپسندوں نے باجوڑ کی ناواگئی تحصیل کے علاقے چارمنگ میں سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس نصب کر رکھی تھی، جو عین اسوقت پھٹی جب قریب سے گاڑی گزری۔ دھماکے سے گاڑی میں موجود دونوں امان اللہ اور گل بدین نامی افراد جاں بحق ہوئے جبکہ گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ پاک افغان سرحدی علاقے میں ہونے والے دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 762685
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے