0
Thursday 22 Nov 2018 20:27

جنوبی وزیرستان، انگور اڈہ بازار میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

جنوبی وزیرستان، انگور اڈہ بازار میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی
اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحد پر واقع انگور اڈہ بازار میں دھماکے ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان سے ملحق پاک افغان سرحد پر واقع انگور اڈہ میں دھماکے کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ انگور اڈہ میں موجود ایک دکان میں ہوا، تاہم دھماکے کی نوعیت کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر شولام ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 762720
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش