0
Thursday 22 Nov 2018 22:53

جام کمال کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کی 100 روزہ کارکردگی سے متعلق 2 روزہ اجلاس جاری

جام کمال کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کی 100 روزہ کارکردگی سے متعلق 2 روزہ اجلاس جاری
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 100 روزہ کارکردگی سمیت اہم معاملات پر 2  روزہ اجلاس جاری ہے۔ اجلاس کے ایجنڈے 35 نکات شامل کئے گئے ہیں۔ اجلاس میں مختلف اہم امور پر ڈرافٹ بل بھی منظوری کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ صوبائی کابینہ نے بلوچستان ٹریول ایجنسیز رولز 2018ء کی منظوری دے دی، جس کا مقصد صوبے میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ صوبائی کابینہ نے محکمہ ماحولیات میں 100 ملین روپے کے بلوچستان سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کی اصولی طور پر منظوری دے دی ہے۔ فنڈ کے قیام کا مقصد ماحولیات کے تحفظ کے لئے ڈونرز کی معاونت کا حصول ہے۔ فنڈز کا قیام بلوچستان انوائرمنٹ پروٹیکشن ایکٹ 2014ء کے تحت عمل میں لایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 762741
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش