QR CodeQR Code

قومی اسمبلی میں غیر پارلیمانی رویے کی روک تھام کیلئے کمیٹی بنانے پر اتفاق

22 Nov 2018 23:18

کمیٹی اس امر کا جائزہ لیتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیگی کہ اجلاس کی کارروائی کے دوران کوئی بھی رکن غیر پارلیمانی رویہ اختیار نہ کرے اور پارلیمانی آداب کا خیال رکھیں-


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں حکومتی وزراء اور اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ ہوا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جس میں ایوان میں موجود تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر شامل ہوں گے۔ کمیٹی اس امر کا جائزہ لیتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اجلاس کی کارروائی کے دوران کوئی بھی رکن غیر پارلیمانی رویہ اختیار نہ کرے اور پارلیمانی آداب کا خیال رکھیں۔ اجلاس کے دوران شرکاء نے اسپیکر کو یقین دہانی کرائی کہ اس ضمن میں تمام جماعتیں ان سے بھرپور تعاون کریں گی۔ اجلاس میں وزیر قانون ڈاکٹر محمد فروغ نسیم، ملیکہ علی بخاری، سردار ایاز صادق، رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق، سید نوید قمر اور رانا تنویر شامل تھے۔


خبر کا کوڈ: 762742

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/762742/قومی-اسمبلی-میں-غیر-پارلیمانی-رویے-کی-روک-تھام-کیلئے-کمیٹی-بنانے-پر-اتفاق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org