0
Friday 23 Nov 2018 14:36

افغان طالبان امن کیلئے سنجیدہ نہیں، عبداللہ عبداللہ

افغان طالبان امن کیلئے سنجیدہ نہیں، عبداللہ عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ طالبان نے ملک میں 17 سالہ شورش کے خاتمے کے لئے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی اور اب ایسا لگتا ہے کہ وہ امن کے لئے سنجیدہ ہی نہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ امریکہ کی امن عمل کے لئے حالیہ کوششوں کے باوجود ابھی تک افغان طالبان نے ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا، جس سے ظاہر ہوتا ہو کہ طالبان ملک میں 17 سالہ شورش کا خاتمہ چاہتے ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بہت جلد کوئی نتیجہ اخذ نہیں کرنا چاہتے، لیکن اب تک کے تجربہ کی بنیاد پر یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ طالبان نے امن عمل میں شامل ہونے کے لئے کوئی ارادہ نہیں کیا۔ افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ حالات جیسے بھی ہوں، افغانستان کے صدارتی انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہونے چاہئیں، کیونکہ یہ سب سسٹم کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انتخابات سے پہلے طالبان سے بات چیت کا مثبت نتیجہ آتا ہے تو یہ بہت حیران کن ہوگا اور افغان عوام اس کو خوش آمدید کہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 762760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش