QR CodeQR Code

پاک چین تعلقات کیخلاف سازش کامیاب نہیں ہوسکتی، عمران خان

23 Nov 2018 12:56

وزیراعظم عمران خان نے چینی قونصل خانے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور رینجرز کی بہادری اور کارکردگی پر فخر ہے، انہوں نے چینی قونصل خانے پر حملے کی جامع تحقیقات کا بھی حکم دیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نے چینی قونصل خانے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین تعلقات کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہوسکتی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چینی قونصل خانے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور رینجرز کی بہادری اور کارکردگی پر فخر ہے، انہوں نے چینی قونصل خانے پر حملے کی جامع تحقیقات کا بھی حکم دیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور بحریہ عرب سے گہری ہے، پاکستان اور چین کے معاشی، اسٹریٹیجک تعلقات کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہوسکتی۔


خبر کا کوڈ: 762776

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/762776/پاک-چین-تعلقات-کیخلاف-سازش-کامیاب-نہیں-ہوسکتی-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org