QR CodeQR Code

ایل او سی پر بھارتی خلاف ورزیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں، قمر باجوہ

23 Nov 2018 14:47

ایل او سی کے دورہ پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ ان کی قیادت کی جانب سے بھی اشتعال انگیز بیانات میں اضافہ ہو رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ایک پیشہ وارانہ فوج کی طرح مادر وطن کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، بہتر ہو گا کہ مذاکرات کے ذریعے امن اور ترقی کے راستے پر چلا جائے، لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔ جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ ان کی قیادت کی جانب سے بھی اشتعال انگیز بیانات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آرمی چیف نے کشمیری عوام کے بلند عزم و حوصلے کو سراہا۔ اس موقع پر جنرل آفیسر کمانڈنگ نے سربراہ پاک فوج کو ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی۔


خبر کا کوڈ: 762796

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/762796/ایل-او-سی-پر-بھارتی-خلاف-ورزیاں-مسلسل-بڑھ-رہی-ہیں-قمر-باجوہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org