0
Friday 23 Nov 2018 15:36

سیاحت کے فروغ کیلیے خیبر پختونخوا حکومت کا اہم اقدام

سیاحت کے فروغ کیلیے خیبر پختونخوا حکومت کا اہم اقدام
اسلام ٹائمز۔ ٹوراز کارپوریشن خیبر پختونخوا نے دور دراز سیاحتی مقامات کو اجاگر کرنے اور سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے فور اسٹار ہوٹل جیسی سہولیات سے آراستہ سیاحتی کیمپ بنا لئے ہیں۔ فور اسٹار ہوٹل جیسی سہولیات، کھانے پکانے کا انتظام، بارش اور برف باری سے محفوظ انتظامات کسی ویران پہاڑی پر ممکن نہیں، لیکن خیبر پختونخوا میں ٹورازم کارپوریشن نے دور دراز 4 سیاحتی مقامات پر سیاحوں کیلئے ایسی سہولیات سے آراستہ کیمپ بنا لئے ہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے سیاحت کے فروغ کیلئے پہاڑی علاقوں پر خصوصی توجہ دینے کی پالیسی بنائی گئی ہے۔ یہ سیاحتی کیمپ ناران کے مقام شاران، گلیات میں ٹھنڈیانی، شانگلہ میں یخ تنگی اور سوات میں بیشی گرام میں لگائے گئے ہیں۔

ان کیمپوں میں فور اسٹار ہوٹل کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن میں آرام دہ بیڈ، صوفے اور واش روم بنایا گیا ہے، جبکہ بجلی کیلئے سولر سسٹم لگایا گیا ہے۔ سیاحوں کیلئے کھلے آسمان تلے بیٹھنے کا بھی بندوبست کیا گیا ہے جبکہ کھانا پکانے کیلئے کچن بھی بنایا گیا ہے۔ ڈی جی ٹورازم محمد علی سید کے مطابق مٹہ میں کبین جبہ اور ڈی آئی خان میں شیخ بدین میں بھی کیمپ کی تکیمل آخری مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال کیلئے چترال میں گولین اور کیلاش، صوابی میں پیر گلی، کالام میں مہو ڈھنڈ، اور کاغان میں منور ویلی میں کیمپ بنائے جارہے ہیں۔ ان کیمپوں کی دیکھ بحال کیلئے مقامی لوگوں کو بھرتی کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے سے لوگوں کو نوکریاں بھی مل رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 762808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش