0
Friday 23 Nov 2018 15:48

خواجہ سراؤں کا خیبر پختونخوا اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان

خواجہ سراؤں کا خیبر پختونخوا اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ خواجہ سراؤں نے آئے روز بڑھتے تشدد کے واقعات میں اضافے کے خلاف صوبائی اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان کیا ہے۔ خواجہ سراؤں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم کے صدر تیمور کمال اور خواجہ سراؤں کی صدر فرزانہ ریاض کا کہنا تھا کہ اسمبلی کے آگے احتجاج کی تیاری کی جا رہی ہے، تاکہ دنیا کو پتہ چل سکے کہ عالمی سطح پر خواجہ سراؤں کے حقوق کا ڈھنڈورا پیٹنے والی حکومت دراصل خواجہ سراؤں کے ساتھ کیا سلوک روا رکھے ہوئے ہے۔ فرزانہ ریاض نے کہا کہ انہوں نے خواجہ سراؤں سے اجازت حاصل کرلی ہے کہ ان کی ویڈیوز چیف جسٹس کو ارسال کر دی جائے، تاکہ وہ اس حوالے سے صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں سے باز پرس کرسکیں۔
خبر کا کوڈ : 762812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش