0
Friday 23 Nov 2018 17:10

دشمن بزدلانہ ہتھکنڈوں سے پاک چین تعلقات کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتا، علامہ ناظر عباس تقوی

دشمن بزدلانہ ہتھکنڈوں سے پاک چین تعلقات کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتا، علامہ ناظر عباس تقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کراچی اور صوبہ خیبر پختونخوا میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اور رینجرز کے جوانوں کا بروقت آپریشن قابل تحسین ہے، جس کی بدولت دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکے، ہمیں اپنے سکیورٹی اداروں پر ٖفخر ہے، جنہوں نے کراچی میں چینی قونصلیٹ پر ہونے والے دہشت گردی کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، دشمن ان بزدلانہ ہتھکنڈوں سے پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتا، اس مذموم حرکت سے دونوں ممالک کی دوستی اور بھی مضبوط ہوگی، لیکن ساتھ ساتھ حکومت کو بھی چاہیئے کہ وقفہ وقفہ سے ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اور عملی اقدامات کرے، تاکہ ملک بھر میں مستقل بنیادوں پر امن قائم ہوسکے۔
خبر کا کوڈ : 762832
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش