QR CodeQR Code

حکومتی تماشا بازی بھارت نواز جماعتوں کیلئے باعث عبرت ہے، میرواعظ عمر

24 Nov 2018 16:24

میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ 70 سال تک یہ لوگ بھارت کی غلامی کرتے رہے، ان کی وفاداری کا دم بھرتے رہے اور آج ان لوگوں سے کہا جارہا ہے کہ یہ تو پاکستان کے ایجنٹ اور دہشت گردوں کے حامی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے جموں و کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے حکومت سازی کے حوالے سے ہو رہی تماشا بازی کو کشمیر کی بھارت نواز جماعتوں کیلئے باعث عبرت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان جماعتوں نے آج سے نہیں بلکہ 1947ء سے جو فیصلے لئے اور جو قدم اٹھائے بظاہر یہ لوگ کہہ رہے تھے کہ یہ قدم وہ عوام کی بہبودی اور فلاح کیلئے اٹھا رہے ہیں اور ان کی حکومت ایک عوامی حکومت ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ آج جموں و کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے اور کشمیری نوجوان اور یہاں کے عوام جو خمیازہ بھگت رہے ہیں یہ انہی لوگوں کا کیا دھرا ہے۔

مرکزی جامع مسجد سرینگر میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ 1947ء میں جو قدم ان لوگوں نے کشمیری عوام کی خواہشات اور احساسات اور امنگوں کے برعکس اٹھائے اور بھارت کے ساتھ نام نہاد الحاق کیا آج یہ لوگ بھی دیکھ رہے ہیں کہ ان کو بھارت کی وفاداری کا کیا صلہ مل رہا ہے۔ میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ 70 سال تک یہ لوگ بھارت کی غلامی کرتے رہے، ان کی وفاداری کا دم بھرتے رہے اور آج ان لوگوں سے کہا جارہا ہے کہ یہ تو پاکستان کے ایجنٹ اور دہشت گردوں کے حامی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 762848

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/762848/حکومتی-تماشا-بازی-بھارت-نواز-جماعتوں-کیلئے-باعث-عبرت-ہے-میرواعظ-عمر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org