0
Friday 23 Nov 2018 22:23

صوبائی کابینہ کا اجلاس، بلوچستان بینک کے قیام کی منظوری

صوبائی کابینہ کا اجلاس، بلوچستان بینک کے قیام کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت وزیراعلٰی سیکرٹریٹ میں صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایجنڈے میں شامل مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے متفقہ طور پر اہم فیصلے کئے گئے۔ صوبائی کابینہ نے محکمہ خزانہ کی جانب سے بینک آف بلوچستان کے قیام کے پیش کئے گئے ایجنڈا سے اتفاق کرتے ہوئے بینک کے قیام کی فزیبلیٹی رپورٹ کی تیاری کی اصولی طور پر منظوی دی، جبکہ بلوچستان ریونیو اتھارٹی اور بلوچستان پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کی خودمختار حیثیت برقرار رکھتے ہوئے ان اداروں کا انتظامی کنٹرول محکمہ خزانہ کو دینے کے لئے رولز آف بزنس میں تبدیلی کی منظوری بھی دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے سپریم کورٹ آف پاکستان دیامیر بھاشا ڈیم فنڈ کے لئے عطیات کو بلوچستان سیلز ٹیکس برائے فراہمی خدمات سے مستثنٰی کرنے کی منظوری بھی دی۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے کابینہ کو مجوزہ سپیشل سپورٹ پروگرام کے قیام کا ڈرافٹ پیش کیا گیا، جس میں کھیل اور سماجی شعبوں کو حکومت کی خصوصی معاونت، مستحق اور باصلاحیت طلباء کو تعلیمی وظائف کی فراہمی اور ایسے مستحق افراد جو ایسی بیماری میں مبتلا ہوں، جن کا علاج صوبے میں ممکن نہیں اور نہ ہی وہ علاج کرانے کی استطاعت رکھتے ہوں، ان کو مالی معاونت کی فراہمی شامل ہے۔ صوبائی کابینہ نے ڈرافٹ کی منظوری دیتے ہوئے اسے مزید مفصل اور جامع بنانے کی ہدایت کی۔ کابینہ نے وزیراعلٰی ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ پلان فیز۔II کو ڈسٹرکٹ رورل ڈیویلپمنٹ پروگرام کے ٹائٹل کے ساتھ جاری رکھنے کی منظوری دیتے ہوئے پروگرام کا دائرہ کار تحصیل کی سطح تک وسیع کرنے کی ہدایت کی، جبکہ اس پروگرام کی افادیت میں اضافہ کے لئے پروگرام کے اسکوپ آف ورک میں تبدیلی لانے کی ہدایت بھی کی گئی، تاکہ نچلی سطح تک عوام اس پروگرام سے مستفید ہوسکیں۔

کابینہ نے فیصلہ کیا کہ پروگرام پر انتخابی حلقے کی سطح پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ کابینہ نے وزیراعلٰی ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ پلان فیز ۔I کے بقایاجات کی ادائیگی کی منظوری بھی دی، جبکہ کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں سے پروگرام میں شامل ترقیاتی منصوبوں کی پروگریس رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت کی گئی۔ صوبائی کابینہ نے تربت۔بلیدہ روڈ کے پی سی ون میں ترمیم کے مطابق تخمینہ لاگت کو 929.199 سے 1487.369 ملین روپے تک بڑھانے کی منظوری دی۔ اجلاس میں اس بات سے اتفاق کیا گیا کہ یہ منصوبہ علاقے کی سماجی، معاشی اور سیاسی ترقی کے ساتھ امن وامان کی بحالی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور اس کی تکمیل سے نہ صرف عوام کو آمدورفت کی بہتر سہولت فراہم ہوگی، بلکہ یہ علاقہ تیز رفتار ترقی بھی کرے گا۔ صوبائی کابینہ نے محکمہ ماحولیات میں 100 ملین روپے سے بلوچستان سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کی منظوری دی۔ فنڈ کے قیام کا مقصد ماحولیت کے تحفظ کے لئے ڈونرز کی معاونت کا حصول ہے اور فنڈ کا قیام بلوچستان انوائرمنٹ پروٹیکشن ایکٹ 2014ء کے تحت عمل میں لایا جائے گا۔ کابینہ نے شعبہ زراعت کی ترقی کے لئے 200 نئے بلڈوزر کی خریداری کے لئے درکار اضافی فنڈز کے اجراء کی منظوری بھی دی۔ نئے بلڈوزر کراچی پورٹ پر پہنچ چکے ہیں اور فنڈز کے اجراء کے بعد حکومت بلوچستان کے حوالے کئے جائیں گے۔ کابینہ نے بلوچستان ٹریول ایجنسیز رولز 2017ء کو بھی منظور کیا، جس سے صوبے میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ کابینہ نے محکمہ صحت کی جانب سے فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال کوئٹہ میں انسٹی ٹیوٹ آف چیسٹ ڈیززکے قیام کے لئے پیش کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 762863
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش