0
Friday 23 Nov 2018 22:51

افغان آرمی بیس کی مسجد میں خودکش دھماکہ، 26 اہلکار جاں بحق، متعدد زخمی

افغان آرمی بیس کی مسجد میں خودکش دھماکہ، 26 اہلکار جاں بحق، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے فوجی اڈے کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا، جس کے نتیجے میں 26 اہلکار جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے خوست میں واقع ایک فوجی اڈے کی مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے بڑی تعداد میں افسران اور سپاہی موجود تھے کہ زوردار دھماکہ ہوگیا۔ خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے، سرکاری میڈیا کے مطابق 25 اہلکار زخمی ہیں، تاہم آزاد ذرائع زخمیوں کی تعداد 50 سے زائد بتا رہے ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں 6 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ افغان آرمی کی سیکنڈ رجمنٹ کے ترجمان کیپٹن عبداللہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کا تعلق ضلع مندوزئی کی سیکنڈ رجمنٹ سے ہے۔ خودکش دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی شدت پسند گروہ نے قبول نہیں کی۔ واضح رہے کہ ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے سیرت النبیﷺ کی ایک تقریب میں خودکش دھماکے میں درجنوں افراد شہید ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 762866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش