0
Friday 23 Nov 2018 23:02

کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث تینوں دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی

کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث تینوں دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث تینوں دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چینی قونصل خانے پر حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرکے وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کر دی، جس میں واقعے کی تفصیلات اور دہشتگردوں کی شناخت کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں میں سے ایک کی شناخت عبدالرازق ولد دین محمد کے نام سے ہوئی، عبدالرازق 20 جولائی 1992ء میں پیدا ہوا اور اس کا تعلق خاران سے ہے، عبدالرزاق بلوچستان حکومت کا ملازم تھا، جبکہ دوسرا ازل خان اور تیسرے کا نام رئیس ہے۔ رپورٹ کی روشنی میں سندھ حکومت نے بلوچستان حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چینی قونصل خانے سے متعلق ابتدائی رپورٹ پر وزیراعلیٰ کی زیرِ صدارت اجلاس میں مزید غور ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 762872
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش