0
Saturday 24 Nov 2018 03:44
سی پیک کے منصوبے کو ناکام کرنے کیلئے امریکہ، اسرائیل اور ہندوستان کا شیطانی مثلث ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوگیا ہے

بی ایل اے ہو یا داعش، یہ پاکستان کے دشمن ہیں، سخت ایکشن ناگزیر ہوچکا ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

ملک میں جب تک دہشتگردوں کے سیاسی سرپرست آزاد ہیں اس ناسور سے نجات ملنا ممکن نہیں ہے
بی ایل اے ہو یا داعش، یہ پاکستان کے دشمن ہیں، سخت ایکشن ناگزیر ہوچکا ہے، علامہ احمد اقبال رضوی
اسلام ٹائمز۔ لوئر اورکزئی کے علاقہ کلایہ اور کراچی میں چینی قوصل خانہ پر حملہ کرنے والے ایک ہی مائنڈ سیٹ کے پیروکار ہیں، دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں، شہداء کے خانوادوں سے تعزیت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہیں، سی پیک کے منصوبے کو ناکام کرنے کے لئے امریکہ، اسرائیل اور ہندوستان کا شیطانی مثلث ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوگیا ہے، افغانستان میں انڈیا امریکہ گٹھ جوڑ خطے کی امن کے لئے خطرہ کی علامت بن چکا ہے، اورکزئی میں معصوم بے گناہ شہریوں پر دہشتگردانہ حملہ کرکے ملکی امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، حکومت زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرے اور شہید ہونے والوں کے خاندانوں کے لئے معقول معاوضے کا بھی اعلان کرے، دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے خانوادوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ اس ملک کو شیعہ سنی نے مل کر بنایا تھا، ہم دشمن کی کی سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، قوم متحد ہے اور ملک دشمنوں کی سازش کو ناکام بنا دیں گے، اس المناک سانحے پر ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہیں، حکومت ان دہشتگردوں کے خلاف عملی اقدامات کرے اور ان ملک دشمنوں کو نشان عبرت بنائے، دہشتگرد بی ایل اے ہو یا داعش پاک وطن کے دشمن ہیں، ان کیخلاف فیصلہ کن اقدامات کرنا ناگزیر ہوچکا ہے، ملک میں جب تک دہشتگردوں کے سیاسی سرپرست آزاد ہیں دہشتگردی کے ناسور سے نجات ملنا ممکن نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 762910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش