0
Saturday 24 Nov 2018 08:49

فاروق خان کی زیر صدارت مظفرآباد میں کابینہ کا اجلاس

فاروق خان کی زیر صدارت مظفرآباد میں کابینہ کا اجلاس
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق خان کی زیر صدارت مظفرآباد میں کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وفاق کے ساتھ محاذ آرائی کے بجائے مفاہمتی پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس اور چیف سیکرٹری کے تبادلہ جات کے سلسلہ میں پینل ارسال نہ کیے جانے پر اظہار تشویش بھی کیا گیا۔ مفاہمتی پالیسی کے تحت ردعمل ظاہر نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق، وزیر تعلیم سکولز بیرسٹر افتخار گیلانی سمیت 9وزراء بیرون مظفرآباد اور ذاتی مصروفیات کے باعث اجلاس میں شریک نہ ہو سکے۔ کابینہ نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ وہ اس صورتحال میں وفاق سے بات کریں۔ لینٖٹ آفیسران کا تبادلہ وفاقی حکومت کا اختیار ہے تاہم پینل ارسال کیا جانا ماضی کی روایت ہے اور اسے ختم نہیں ہونا چاہیے۔ وزیراعظم نے کابینہ کو یقین دلایا کہ وہ آئین قانون کے اندر رہتے ہوئے وفاق سے بات کریں گے اور انسپکٹر جنرل پولیس کی حد تک نوٹیفکیشن کو قبول کر لیا جائے گا اگر چیف سیکرٹری کے تبادلہ کو مشاورت سے عمل میں لایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 762917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش