0
Saturday 24 Nov 2018 10:33

خادم رضوی کی گرفتاری پر پاک فوج کے ترجمان بھی میدان میں آگئے

خادم رضوی کی گرفتاری پر پاک فوج کے ترجمان بھی میدان میں آگئے
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد پاک فوج بھی میدان میں آگئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ایک ٹویٹ میں لوگوں کو براہ راست مخاطب کئے بغیر بہت سی باتیں بیان کر دی ہیں۔ خادم حسین رضوی کو جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب لاہور کے علاقے ہنجروال سے ان کے حجرے سے گرفتار کیا گیا۔ خادم رضوی کی گرفتاری کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے قرآن پاک کی ایک آیت ٹویٹ کی، جس کا ترجمہ یوں ہے۔ ”اور جب اُن سے کہا جاتا ہے کہ زمین میں فساد نہ کرو تو جواب دیتے ہیں کہ ہم تو صرف اصلاح کرنیوالے ہیں۔“ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایک اور ٹویٹ کی، جس میں انہوں ختمِ نبوت (ص) پر ایمان کو اسلام کا لازمی جزو قرار دیا۔ انہوں نے لکھا ”پاکستان ایک مسلمان ریاست ہے، کوئی بھی مسلمان پیارے نبی حضرت محمد (ص) کی ختم نبوت (ص) اور عزت و وقار پر سمجھوتہ نہیں کرسکتا۔"

پاک فوج کی جانب سے اس ٹویٹ کے بعد عوامی حلقے توقع کر رہے ہیں کہ ملک میں فساد پھیلانے پر خادم حسین رضوی کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔ تحریک لبیک کے مخالف نظریات رکھنے والے حلقوں کا کہنا ہے کہ خادم حسین رضوی نے ملک کو جام کرکے معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا، پاک فوج میں بغاوت کی کوشش کی اور اعلیٰ عدلیہ کے فاضل ججز کے قتل کے فتوے دیئے، جس پر وہ قابل گرفت بن چکے تھے، اگر انہیں گرفتار نہ کیا جاتا تو ریاست کی رٹ پر سوال اٹھنا تھے۔ ریاست نے اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت کارروائی کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 762920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش