0
Saturday 24 Nov 2018 15:45

چینی باشندوں سمیت غیر ملکیوں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی

چینی باشندوں سمیت غیر ملکیوں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پاکستان میں موجود تمام چینی باشندوں کی سکیورٹی پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے پاکستان میں موجود سی پیک اور دیگر پراجیکٹس پر کام کرنیوالے تمام چینی باشندوں کی سکیورٹی پر نظرِثانی کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وزارت داخلہ صوبائی حکومتوں کیساتھ کوآرڈینیشن کرے گی جبکہ سکیورٹی پلان میں مقامی پولیس کا کردار بھی موثر بنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق چین کے تمام پراجیکٹس کی سکیورٹی کیلئے سرویلینس بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، سی پیک اور دیگر منصوبوں پر کام کرنیوالوں کی سکیورٹی سکریننگ کروائی جائے گی۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے چینی شہریوں اور دیگر غیر ملکیوں کو اجنبیوں کیساتھ سفر کرنے سے روکنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی ہدایت پر پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ و دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبہ بھر میں غیر ملکیوں اور قومی املاک و شخصیات کی سکیورٹی فول پروف بنانے کے احکامات از سر نو جاری کیے گئے ہیں، چینی شہریوں سمیت، تمام غیر ملکیوں کی حفاظت کے پلان کو روزانہ کی بنیاد پر اَپ گریڈ کیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی شہریوں کی نقل و حمل کے حوالے سے رپورٹس مرتب کی جائیں، غیر ملکی شہریوں کو اجنبی لوگوں کیساتھ سفر کرنے سے روکا جائے، اس بارے میں ان کو آگاہی دی جائے اور مختلف شعبوں سے وابستہ ملکی شخصیات کو بھی سکیورٹی ایس او پیز پر پابندی کا پابند بنایا جائے جب کہ سرکاری دفاتر میں آنیوالے مہمانوں اور سائلین کو اصل قومی شناختی کارڈ دیکھے بغیر داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 763005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش