0
Saturday 24 Nov 2018 17:25

چینی قونصل خانے پر دہشتگرد حملے کے 2 سہولتکار گرفتار

چینی قونصل خانے پر دہشتگرد حملے کے 2 سہولتکار گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث 2 سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی قونصل خانے پر حملے کے ایک سہولت کار کو کراچی اور دوسرے کو سندھ کے شہر شہداد پور سے حراست میں لیا گیا۔ حراست میں لئے گئے ملزمان سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ شہداد پور سے گرفتار ملزم سے تحقیقات کیلئے کراچی سے اعلیٰ سطح کی ٹیم روانہ ہوگئی ہے۔ زیر حراست شخص کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔ چینی قونصل خانے پر حملے کا مقدمہ ایس ایچ او کلفٹن محمد اشفاق کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا ہے، جس میں قتل، دہشتگردی، بارودی مواد سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔ مقدمے میں ہلاک دہشتگردوں آزل، رازق اور رئیس بلوچ، ان کے 11 سہولت کاروں اور دیگر ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق بلوچ لبریشن آرمی سے ہے۔ سہولت کار اسلم اچھو، نور بخش مینگل، کریم مری، کمانڈر نثار، کمانڈر شریف، آغا شیر دل، کمانڈر گیندی، رحمان گل، ہیر بیار مری، میرک بلوچ، بشیر زیب اور کمانڈر منشی کے نام شامل ہیں۔ ہلاک دہشتگرد حملے کے دوران مفرور ملزمان سے رابطے میں تھے۔ گذشتہ روز کراچی کے علاقے کلفٹن میں 3 دہشتگردوں نے چینی قونصل خانے پر حملہ کیا تھا، جس میں دو اہلکار اور دو شہری شہید ہوگئے تھے۔ سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں تینوں دہشتگردوں ہلاک ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 763013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش