0
Saturday 24 Nov 2018 17:36

سپریم کورٹ کا کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن بلاتعطل جاری رکھنے کا حکم

سپریم کورٹ کا کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن بلاتعطل جاری رکھنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے متعلقہ حکام کو شہر قائد کو کلین اور گرین بنانے کیلئے بلاتعطل آپریشن جاری رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں قائم مقام چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، ایمپریس مارکیٹ کے اطراف خالی کرائی گئی زمین کے مصرف، سرکلر ریلوے اور ٹرام کی بحالی سے متعلق معاملات زیر غور آئے۔ اجلاس کے دوران ڈی جی کے ڈی اے نے تجاوزات کے خلاف آپریشن سے متعلق رپورٹ پیش کر دی، جس میں بتایا گیا کہ کارروائیوں کے دوران ساڑھے 5 ہزار سے زائد پلاٹس کا قبضہ ختم کرا دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹس اور ڈی ایچ اے سمیت کراچی بھر میں آپریشن نان اسٹاپ جاری رکھنے اور سرکلر ریلوے و ٹرام کی بحالی کا تیز کرنے کا حکم دیا۔ جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ قبضہ اور تجاوزات کسی صورت قابل برداشت نہیں، کراچی کو ماضی کی طرح کلین اور گرین دیکھنا چاہتے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 763015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب