QR CodeQR Code

چینی قونصل خانے پر حملہ کرنے والے دہشتگرد بلوچستان سے آئے تھے، مراد علی شاہ

24 Nov 2018 19:55

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چینی سفیر یاؤ جنگ نے ملاقات کی، اس موقع پر چین کے قونصل جنرل وانگ یو، چیف سیکریٹری سندھ ممتاز شاہ، آئی جی ڈاکٹر کلیم امام اور پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو بھی موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ چینی قونصل خانے پر حملہ کرنے والے دہشتگرد بلوچستان سے آئے تھے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چینی سفیر یاؤ جنگ نے ملاقات کی، اس موقع پر چین کے قونصل جنرل وانگ یو، چیف سیکریٹری سندھ ممتاز شاہ، آئی جی ڈاکٹر کلیم امام اور پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو بھی موجود تھے۔ چینی سفیر نے کہا کہ ہماری یہ ملاقات کل کراچی میں چائنیز قونصل خانے پر ہونے والے حملے کے دوسرے دن ہو رہی ہے، کل یہ واقعہ پیش آیا اور آج میں آپ سے ملنے آیا ہوں، میں آپ کا شکرگزار ہوں کہ آپ نے فوری ہم سب سے رابطہ کیا اور اور حملے کو ناکام بنایا۔


خبر کا کوڈ: 763029

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/763029/چینی-قونصل-خانے-پر-حملہ-کرنے-والے-دہشتگرد-بلوچستان-سے-ا-ئے-تھے-مراد-علی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org