QR CodeQR Code

ضرب عضب کی کامیابی کے بعد کلایہ اور کراچی میں دہشتگردی کے واقعات لمحہ فکریہ ہیں، علامہ ساجد نقوی

24 Nov 2018 20:04

اپنے ایک بیان میں ایس یو سی کے سربراہ نے کہا کہ یہ بالکل واضح ہے کہ یہ دونوں حملے سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت کئے گئے ہیں، تاکہ ملک میں افراتفری کا ماحول پیدا کیا جائے، دہشتگردی کے ان واقعات کا رونما ہونا سنگین جرم کا ارتکاب اور ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کلایہ اورکزئی ایجنسی مدرسہ اہل بیت (ع) کے گیٹ کے قریب مارکیٹ میں بم دھماکے اور کراچی میں چینی قونصل خانے کے باہر دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضرب عضب کی کامیابی کے بعد کلایہ اور کراچی میں دہشتگردی کے واقعات کا رونما ہونا لمحہ فکریہ ہے، ہم ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سنگین جرم کا ارتکاب کرنے والوں کیخلاف اقدمات کو پوری توجہ کا مرکز بناکر قاتلوں کو بے نقاب کیا جائے، حکومت اس واقعہ میں ملوث مجرموں کا سراغ لگاکر قاتلوں کو بے نقاب کرتے ہوئے جلد کیفر کردار تک پہنچائے اور شہریوں کے تحفظ کے لئے ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے شہداء کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے ان کے لواحقین اور پسماندگان کو تعزیت و تسلیت پیش کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے حکومت کے ذمہ داران سے کہا کہ دھماکہ کے زخمیوں کو جدید طبی سہولیات فراہم کی جائیں، یہ بالکل واضح ہے کہ یہ دونوں حملے سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت کئے گئے ہیں، تاکہ ملک میں افراتفری کا ماحول پیدا کیا جائے، ضرب عضب کی کامیابی کے بعد کلایہ میں بم دھماکہ اور کراچی میں چینی قونصلیٹ کے باہر دہشتگردی کا رونما ہونا سنگین جرم کا ارتکاب اور ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔


خبر کا کوڈ: 763031

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/763031/ضرب-عضب-کی-کامیابی-کے-بعد-کلایہ-اور-کراچی-میں-دہشتگردی-واقعات-لمحہ-فکریہ-ہیں-علامہ-ساجد-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org