0
Saturday 24 Nov 2018 21:21

چینی قونصلیٹ پر حملہ آور دہشتگرد پہلے بھی آئے تھے، زخمی سیکورٹی گارڈ کا انکشاف

چینی قونصلیٹ پر حملہ آور دہشتگرد پہلے بھی آئے تھے، زخمی سیکورٹی گارڈ کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں چینی قونصلیٹ پر حملے میں زخمی ہونے والے سیکورٹی گارڈ نے انکشاف کیا ہے کہ 2 دہشتگرد حملے سے نصف گھنٹہ قبل بھی آئے اور انہوں نے خود کو عام شہری ظاہر کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال میں زیر علاج 60 سالہ سیکورٹی گارڈ جمن نے بتایا کہ حملہ آوروں میں سے 2 دہشتگرد صبح سوا آٹھ سے ساڑھے آٹھ کے درمیان قونصل خانے آئے، تو انہیں بیریئر پر روک لیا گیا۔ سیکورٹی گارڈ کے مطابق دہشتگردوں نے خود کو عام شہری ظاہر کرکے ویزا سیکشن جانے کا کہا، تاہم مقررہ وقت شروع نہ ہونے کی وجہ سے انہیں اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی، جس پر وہ واپس چلے گئے۔ جمن  نے بتایا کہ آدھے گھنٹے بعد تین دہشتگرد جدید ہتھیاروں سے لیس ہوکر آئے اور آتے ہی فائرنگ شروع کر دی، انہوں نے گرینیڈ پھینکا اور فائرنگ کی، جس سے وہ زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ حملہ آوروں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد جمن شاہ نے دہشتگردوں کو آگے نہیں جانے دیا تھا اور اس دوران دستی بم کے حملے میں وہ زخمی ہوگیا تھا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گریینڈ کے چھرے لگنے سے جمن کا جسم چھلنی ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 763048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش