0
Saturday 24 Nov 2018 22:16

ملتان سیکرٹریٹ خطے کیلئے تحفہ ہے، مشکلات کم ہوںگی، مالی ریلیف بھی ملے گا، ظہیر الدین علیزئی

ملتان سیکرٹریٹ خطے کیلئے تحفہ ہے، مشکلات کم ہوںگی، مالی ریلیف بھی ملے گا، ظہیر الدین علیزئی
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنما و رکن صوبائی اسمبلی ظہیرالدین خان علیزئی نے کہا ہے کہ ملتان میں سیکرٹریٹ کا قیام، نشتر ہسپتال ٹو کی تعمیر، سیوریج مسائل کا حل اور ملتان کے داخلی راستوں کی کشادگی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ پنجاب بھی ان بنیادی سہولیات کے حامل ترقیاتی منصوبوں کی افادیت سے آگاہ ہیں، انہوں نے جلد ان منصوبوں پر عملی طور پر کام شروع کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتان کے داخلی راستوں کی توسیع کے لئے گزشتہ حکومت کی جانب سے بھی فنڈز جاری کئے گئے تھے لیکن بعدازاں وہ فنڈز ملتان سے لاہور ٹرانسفر کرکے اورنج ٹرین منصوبے پر خرچ کر دئیے گئے جوکہ افسوسناک ہے، انہوں نے کہا کہ سیکرٹریٹ کے قیام سے اس خطے کے عوام کو اپنے سرکاری و دیگر معاملات لاہور نہیں لے جانے پڑیں گے، عوام کے مسائل یہیں حل ہو جایا کریں، انہوں نے کہا کہ ملتان کے سارے داخلی راستے بہت تنگ ہیں جو ٹریفک کا بوجھ برداشت کرنے سے قاصر ہیں، خانیوال روڈ ملتان کا داخلی راستہ ہے جبکہ اس کی چوڑائی 60 فٹ ہے جو کہ انتہائی ناکافی ہے،  اس میں کم از کم 120 فٹ تک توسیع کی جانی چاہئیے تاکہ شہر میں داخل ہونیوالے کو ایک اچھا تاثر ملے، ظہیرالدیں خان علیزئی نے کہا کہ نشتر ہسپتال ٹو کے قیام کے لیے قادرپوراں اور مظفرآباد دونوں داخلی راستے زیرغور ہیں، نشتر ٹو کے قیام سے نشتر ہسپتال کا بوجھ بڑی حد تک کم ہو جائے گا، اسی طرح سب سیکرٹریٹ کے قیام سے خطے کے عوام کو سفری مشکلات اور مالی طور پر بھی ریلیف ملے گا۔
خبر کا کوڈ : 763071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش