0
Saturday 24 Nov 2018 23:17

ایس ایس جی کی پیشہ ورانہ قربانیاں قابل قدر ہیں، آرمی چیف

ایس ایس جی کی پیشہ ورانہ قربانیاں قابل قدر ہیں، آرمی چیف
اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ایس ایس جی  دنیا کی بہترین اسپیشل فورس ہے، انہوں نے ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز میں حاضر و ریٹائرڈ افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسپیشل سروس گروپ (ایس ایس جی) کی انسداد دہشت گردی آپریشن میں خدمات خراج تحسین پیش کیے جانے کے قابل ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے کرنل کمانڈنٹ کی انسٹالیشن تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے  میجر جنرل عابد رفیق کو پہلے کرنل کمانڈنٹ ایس ایس جی کے بیجز لگائے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایس ایس جی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنی ماہرانہ کارکردگی سے خود کو بہترین فورس ثابت کیا۔ پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ ایس ایس جی کی پیشہ ورانہ قربانیاں قابل قدر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس ایس جی نے اپنی محنت اور عظیم قربانیوں کی بدولت یہ مقام حاصل کیا ہے۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز آمد پر یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔
خبر کا کوڈ : 763081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش