0
Sunday 25 Nov 2018 12:35

کوئٹہ، جام کمال کی میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات

کوئٹہ، جام کمال کی میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی رکن سعید احمد ہاشمی کی رہائشگاہ پر چیئرمین سینیٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا تھا۔ عشائیہ میں چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی، وزیراعلٰی بلوچستان میر جام کمال خان، اسپیکر میرعبدالقدوس بزنجو، منظورکاکڑ، سردار میر سرفراز بگٹی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔ اسپیکر میرعبدالقدوس بزنجو نے کامیاب مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم روایتی لوگ ہیں، ہمارے درمیان احترام کا رشتہ ہے۔ وزیراعلٰی بلوچستان کے ساتھ خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی ہے، البتہ استعفٰی واپس لینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ اس پر اب بھی برقرار ہوں اور میرے تحفظات اب بھی موجود ہیں۔ چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی سے بات چیت جاری ہے۔

اگلے اڑتھالیس گھنٹوں میں مذاکرات کا ایک اور دور چلے گا، جس پر بات چیت ہوگی۔ ابھی تک ہمیں وزیراعلٰی بلوچستان کے جواب کا انتظار ہے۔ مذاکرات کے اگلے دور میں صورتحال واضح ہوجائے گی۔ دریں اثناء بلوچستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکرٹری منظور احمد کاکڑ نے بتایا کہ سعید احمد ہاشمی کے گھر میں وزیراعلٰی جام کمال اور عبدالقدوس بزنجو کے اختلاف ختم ہوگئے۔ تمام اختلافات افہام وتفہیم سے طے ہوگئے ہیں۔ وزیراعلٰی سے صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت میر سرفراز ڈومکی کے تحفظات بھی ختم ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 763122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش