QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت نے چترال کیلئے 56 کروڑ روپے کی منطوری دیدی

25 Nov 2018 13:44

چترال کیلئے 56 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی، 35 کروڑ روپے کی رقم چترال کی خوبصورتی پر خرچ کی جائیگی، جبکہ 15 کروڑ روپے چترال میں آباد کیلاش قبیلے اور 6 کروڑ وہاں کے قبرستان پر خرچ کئے جائینگے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے چترال کیلئے 56 کروڑ روپے کی منطوری دیدی، رقم چترال کی خوبصورتی پر خرچ کی جائے گی۔ سینئر وزیر سیاحت عاطف خان کی زیر صدارت پشاور میں اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ چترال کیلئے 56 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی، 35 کروڑ روپے کی رقم چترال کی خوبصورتی پر خرچ کی جائے گی، جبکہ 15 کروڑ روپے چترال میں آباد کیلاش قبیلے اور 6 کروڑ وہاں کے قبرستان پر خرچ کئے جائیں گے۔ انہوں نے محکمہ سیاحت اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ملکر کارروائی کرتے ہوئے چترال میں موجود 29 پولو گراؤنڈز سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 763124

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/763124/خیبر-پختونخوا-حکومت-نے-چترال-کیلئے-56-کروڑ-روپے-کی-منطوری-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org