0
Sunday 25 Nov 2018 13:50

چارسدہ، آئس کی لت میں گرفتار شوہر نے بیوی کو مار کر خودکشی کرلی

چارسدہ، آئس کی لت میں گرفتار شوہر نے بیوی کو مار کر خودکشی کرلی
اسلام ٹائمز۔ چارسدہ میں گھریلو ناچاقی پر شور نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور اس کے بعد خود بھی خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق واقعہ سرڈھیری کے علاقے اورنگ آباد میں پیش آیا جہاں نیاز محمد اور اس کی اہلیہ کے درمیان لڑائی جھگڑا روز کا معمول بن چکا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ نیاز محمد آئس کے نشے میں مبتلا تھا اور میاں بیوی کے درمیان ناراضگی اور اختلافات کا باعث بھی یہی تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل شیرپاؤ کے علاقے تالا شاہ میں بھی آئس کے عادی ایک شخص نے دو خواتین اور ایک بچے سمیت چار افراد کو قتل کر دیا تھا۔ یہ بھی واضح رہے کہ آئس یا میتھ ایک خطرناک قسم کا نشہ ہے جو معاشرے خصوصاََ تعلیم یافتہ نوجوان نسل میں بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے، تاہم حکومت اور دیگر متعلقہ ادارے اس کی روک تھام کے حوالے سے تاحال ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 763125
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش