0
Sunday 25 Nov 2018 14:28

عبدالولی خان یونیورسٹی میں ملازمتوں کی فروخت کا نوٹس

عبدالولی خان یونیورسٹی میں ملازمتوں کی فروخت کا نوٹس
اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں نوکریاں فروخت کرنے کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے نوکریوں کی فروخت کی فوری تحقیقات کا کرنے کا حکم دیا ہے۔ ذمہ دار ذرائع نے اس ضمن میں بتایا کہ گورنر کے پی کی جانب سے محکمہ ہائر ایجوکیشن کو جلد از جلد حقائق پر مبنی تحقیقاتی رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ گورنر شاہ فرمان نے واضح کیا ہے کہ اعلٰی تعلیمی اداروں میں ایسے واقعات کسی بھی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے۔ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان اور مردان ویمن یونیورسٹی میں پیسوں کے عوض نوکریاں فروخت ہونے کی خبر مقامی ذرائع ابلاغ نے شائع کی تھی۔ مقامی ذرائع ابلاغ میں جولائی 2018ء میں شائع خبر میں کہا گیا تھا کہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں بھرتیوں میں بندر بانٹ کی گئی ہے۔ میڈیا کا دعویٰ تھا کہ ملازمتیں دینے میں 271 افراد ایسے تھے جو جامعہ کے افسران کے رشتہ دار تھے۔ ذرائع ابلاغ کی جانب سے منظرعام پر آنے والی اسوقت کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 14 ملازمین کو صرف رشتہ داری کی بنیاد پر بنا میرٹ عبدالولی خان یونیورسٹی میں ملازمتیں دی گیئں۔
خبر کا کوڈ : 763130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش