0
Sunday 25 Nov 2018 14:42

چینی کمپنی کا قونصلیٹ حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی مالی معاونت کا اعلان

چینی کمپنی کا قونصلیٹ حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی مالی معاونت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ چینی کمپنی نے قونصلیٹ پر حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی مالی معاونت کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گوادر بندرگاہ اور اکنامک زون بنانے والی چینی کمپنی نے کراچی میں چینی قونصلیٹ حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاکستان میں تعینات چینی سفارتکار لیجیانگ ژاؤ کا کہنا تھا کہ چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی شہید پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ کی مالی معاونت کرے گی اور اس کیلئے کمپنی گوادر کے فری اکنامک زون میں شہید اہلکاروں کیلئے فنڈز جمع کرے گی، مہم میں چینی سرمایہ کار کمپنیاں اور کمپنی کے ملازمین اور اعلیٰ عہدے داران حصہ لیں گے۔ چینی سفیر نے کہا کہ کراچی قونصلیٹ حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے اہلخانہ کی معاونت کیلئے چین میں بھی عطیات جمع کرانے کی عوامی مہم شروع کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 763135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش