0
Sunday 25 Nov 2018 16:00

طاہرالقادری نے دہشتگردی کیخلاف اسلام کا جامع نظریہ پیش کیا، گورنر پنجاب

طاہرالقادری نے دہشتگردی کیخلاف اسلام کا جامع نظریہ پیش کیا، گورنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ منہاج یونیورسٹی لاہور کا تیسرا سالانہ کانووکیشن منعقد ہوا جس میں چیئرمین بورڈ آف گورنر ڈاکٹر طاہرالقادری، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، ڈپٹی چیئرمین حسین محی الدین، چیئرمین منہاج القرآن انٹرنیشنل حسن محی الدین، وائس چانسلراسلم غوری کی شرکت۔ کانووکیشن میں پی ایچ ڈی، ایم فل، ایم ایس، بی ایس کے طلبہ کو ڈگریاں دی گئیں۔ بی کام، بی بی اے مکمل کرنیوالے طلبہ کو بھی ڈگریوں سے نوازا گیا۔ کانووکیشن میں 6 پی ایچ ڈی سکالرز کو بھی ڈگریاں دی گئیں۔ اعلی کارکردگی دکھانے والے 45 طلبہ کو گولڈ میڈل بھی دیا گیا۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کانووکیشن سے خطاب میں کہنا تھا کہ طلبہ کو ڈگریاں حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، طلبہ کو اپنی محنت کا صلہ آج ملا ہے، یقیناً فارغ التحصیل ہونیوالے نوجوان معاشرے میں اپنے ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کو نوجوانوں کی ضرورت ہے، یہاں تعلیمی صورتحال یہ ہے کہ ملک میں 22 ملین بچے سکول نہیں جاتے، یہ غربت کی وجہ سے ہے، والدین بچوں کو سکول بھیجنے کی بجائے کام کاج پر لگا دیتے ہیں، ہمیں ان بچوں پر توجہ دینے کی ضرورت  ہے تاکہ یہ بھی پڑھ لکھ کر معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔ گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ والدین کا احترام سب پر لازم ہے، قوم کی ترقی میں تعلیم کا اہم کردار ہے، ڈاکٹر طاہر القادری کی تعلیم میں خدمات پر انہیں سپورٹ کرتا ہوں۔ چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے دہشتگردی کیخلاف اسلام کا جامع نقطہ نظر پیش کیا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ انتھک محنت سے ہی عملی زندگی میں کامیابی ملتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 763136
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش