0
Sunday 25 Nov 2018 15:02

پشاور، تحریک لبیک کے کارکنوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن

پشاور، تحریک لبیک کے کارکنوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے کارکنوں کی گرفتاریاں جاری ہیں۔ ابتدائی طور پر مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 35 عہدیداروں اور کارکنوں کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے ایک ماہ کیلئے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب تحریک کی جانب سے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اہم شاہراہوں اور مقامات پر سکیورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ 25 اکتوبر کو آسیہ مسیح کی رہائی کے بعد تحریک لبیک کے زیر اہتمام ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا، جس کے دوران نہ سرکاری و نجی املاک کو نقصان اور اہم ترین شاہراہوں کو بند کرکے ٹریفک کو بند کیا گیا تھا، بلکہ احتجاج کے دوران تحریک کے عہدیداروں نے اشتعال انگیز تقاریر کرکے ملک میں انتشار پھیلانے کی بھی کوشش کی تھی جس کے بعد ملک بھر میں تحریک لبیک کے عہدیداروں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کا فیصلہ کیا گیا۔ جمعہ کی شب سے ملک کے دیگر حصوں کی طرح پشاور میں بھی آپریشن جاری رہا، جس کے دوران پشاور کے مختلف علاقوں سے تحریک کے عہدیداروں، رہنماؤں اور کارکنوں سمیت 35 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب ممکنہ احتجاج کے پیش نظر جی ٹی روڈ، رنگ روڈ اور یونیوسٹی روڈ سمیت دیگر شاہراہوں اور اہم مقامات پر سکیورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 763140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش