QR CodeQR Code

سیکولر طبقے کو پاکستان میں غالب نہیں ہونے دیں گے، سراج الحق

25 Nov 2018 15:14

ایوان اقبال لاہور میں خاتم الانبیاء کانفرنس سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان نے قادیانیوں کی حدود کا تعین کر دیا ہے، ملک میں نئی نسل کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، قادیانیوں کی سازشوں کے گرد بند باندھنا ہوگا، حرمت رسول (ص) کیلئے اپنا تن، من، دھن سب کچھ قربان کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے لیکن ناموس رسالت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعتِ اسلامی کے زیرِاہتمام ایوان اقبال میں خاتم الانبیاء (ص) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کی جبکہ نائب امیر جماعت اسلامی لاہوراقبال چودھری، امیرجماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد، ڈاکٹرندیم خالق، ڈاکٹر ارباب عالم، خلیل الرحمان، سینیئر صحافی اور اینکر اوریا مقبول جان، ڈاکٹر متین عالم، ضیاء الدین انصاری، احمد سلمان بلوچ  سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ امیر جماعت اسلامی کا کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ حرمتِ خاتم الانبیاء پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، سیکولر طبقے کو اسلامی ملک میں غالب نہیں ہونے دیں گے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان نے قادیانیوں کی حدود کا تعین کر دیا ہے، ملک میں نئی نسل کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، قادیانیوں کی سازشوں کے گرد بند باندھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حرمت رسول (ص) کیلئے اپنا تن، من، دھن سب کچھ قربان کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے لیکن ناموس رسالت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 763144

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/763144/سیکولر-طبقے-کو-پاکستان-میں-غالب-نہیں-ہونے-دیں-گے-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org