QR CodeQR Code

پاکستان نے ثابت کردیا کہ وہ جنوبی ایشیا میں امن چاہتا ہے، فواد چوہدری

25 Nov 2018 18:13

سکھوں کے مذہبی مقام کرتارپور گوردوارا تک راہداری بنانے کے لیے 28 نومبر کو سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ہوگی۔ اس حوالے سے فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے۔


اسلام ٹائمز۔  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کرتار پور راہداری کھولنے کو تاریخ ساز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ایک بار پھر اپنے عمل سے ثابت کیا ہے وہ جنوبی ایشیا میں امن چاہتا ہے۔ سکھوں کے مذہبی مقام کرتارپور گوردوارا تک راہداری بنانے کے لیے 28 نومبر کو سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ہوگی۔ اس حوالے سے فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، کرتارپور سرحد کے کھولے جانے کا عمل تاریخ ساز ہے یہ دیکھا جا سکتا ہے کون سی طاقت امن عمل سے مخلص نہیں اور تاریخ فیصلہ کرے گی کون غلط تھا۔

واضح رہے کہ 28 نومبر کو کرتار پور راہداری کھولنے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا جس میں شرکت کے لیے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی ہم منصب سشما سوراج کو بھی پاکستان آنے کی دعوت دی  تھی تاہم بھارتی وزیر خارجہ نے مصروفیات کی بنا پر تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی ہے اور بھارت کی نمائندگی 2 رکنی وفد کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 763156

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/763156/پاکستان-نے-ثابت-کردیا-کہ-وہ-جنوبی-ایشیا-میں-امن-چاہتا-ہے-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org